عمران خان کے حق میں جتنا میں بولا ہوں کوئی نہیں بولا

Imran khan answer these questions

اس لیے یہ سوال پوچھنے پر حق بجانب ہوں

دبئی لیکس پر تحقیقات پر خاموشی
کے معاملات میں شریک جرمIPP’s
اسٹیٹ بنک کو آزادانہ حیثیت دلوائی
سود کو بڑھانے میں پیش پیش
جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دلوائی
کے۔الیکٹرک کے معاملے میں شریک جرم

اب اگرعمران خان صاحب جیل میں ہے تو پارٹی میں سے کون ہے کس سے بات کروں ؟ مجھے آپ بتائیں کہ ان کی پارٹی میں وہ کون ایسا فرض ہے جس سے بات کر کے مجھے اطمینان ہو کہ میری پارٹی سے بات ہو گئی ہے ایک ادمی ایک بات کرتا ہے دوسرا دوسری کرتا ہے تیسرا تیسری کرتا ہے کسی کو کسی کے بارے میں یہ یقین ہی نہیں ہے کہ وہ کس کا آدمی ہے۔

جب یہ صورتحال پارٹیوں میں ہو اور اس میں قصور کس کا ہوتا ہے ایسی پارٹی بنانے میں جو جس کی آپ اچھائی کر رہے ہوتے ہیں جس کا کریڈٹ زیادہ ہوتا ہے کہ اس نے لوگوں کو موبیلائز کر دیا وہ تو اگر کوئی خرابی ہے تو وہ بھی اسی کے ذمے ہے نا۔ اس نے ایسی ٹیم کیوں بنائی اس کو اے ٹی ایم چاہیے ہوتے ہیں اس کو جاگیر دار چاہیے اس کو وڈیرے چاہیے اس کو وہ لوگ چاہیے جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے معاملات طےکروائیں ۔
تو جب اپ ان سہاروں پہ جاتے ہیں تو پھر اس کے نتیجے میں پارٹی کا یہی حال ہوتا ہے جو اس وقت اس پارٹی کا جس سے میں ٹھیک مطلب ہمیں ہم یہاں پر بات کر سکتے ہیں نا گفتگو کر سکتے ہیں کہ کوئی ہم لوگ بند ذہن کے ساتھ تو بات نہیں کریں گے نا
کم از کم میں تو کر سکتا ہوں میں تو یہ استحقاق رکھتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی کے اوپر بات کر سکتا ہوں اس لیے کہ میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ یعنی کبھی بھی یہ نہیں ہوا کہ ہم نے ان کو صرف اس بنیاد پہ کہ وہ مخالف پارٹی ہے تو اس کو رگڑ دو ۔ ہم نےتو حق اور انصاف کی بات کی ہے ان کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس پر ہم نے آواز بلند کی ان کا نشان لیا گیا سب سے پہلے میں نے بات کی جو زیادتی بھی ہوئی جیل میں ڈالا گیا سب سے پہلے میں نے بات کی اور اس کا اس کا خمیازہ بھی بھگتا ہے جب کوئی خود پ عمران خان کی پارٹی کے لوگ عمران خان سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہو رہے تھے میں ان کے پاس گیا تھا۔ لیکن اس کے اس کے صلے میں کیا ملا ؟ جب معاملات طے کرنے کی بات آتی ہے جب الیکشن کا موقع آتا ہے تو یہ سب کہتے ہیں کہ صاحب ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔
میں نے مطالبہ کیا تھا کہ منی ٹریل کی تحقیقات کریں، دبئی لیکس کے معاملے پرمگر کسی پارٹی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ اسی جگہ سے میں نے پریس کانفرنس کی تھی ۔ ایک بار نہیں دو بار نہیں چار بار اسی ایک معاملے پر بات کی ۔ مگرپی ٹی آئی کے کسی آدمی نے اس کو سپورٹ کیوں نہیں کیا کہ دبئی لیگز کا منی ٹریل مانگا جائے۔ آئی پی پیز کا فائرنگ آڈٹ کرو یہ پی ٹی آئی کیوں نہیں کہتی یہ بات مجھے بتائیں کیا آئی پی پیز کے معاہدے کا کریڈٹ عمران خان نہیں لیتے رہے؟ چلیں وہ ہوگیا اب اس پر بات کیوں نہیں کرتے کہ اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے؟ ایسی کیا مجبوری ہے جس پر عمران خان صاحب خاموش ہیں؟
کے۔ الیکٹرک کا معاملہ ہے اس میں شریک جرم پی ٹی آئی ہوتی ہے۔ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی کس نے یہ اس جرم میں تو سارے شامل ہیں سوائے جماعت اسلامی کے ۔ سود ویسے تو لعنت ہے مگر یہ بتائیے اسٹیٹ بنک کو آزادانہ حیثیت کس نے دی جس کی وجہ سے سود کا ریٹ بڑھتا ہی جارہا جس کے نتیجے میں یہ ساری بگاڑ ہوتی جارہی ۔ اس جرم میں سوائے جماعت اسلامی کے سبھی شامل ہیں۔کے الیکٹرک کو بے لگام کس نے کیا کیا اس کا جرم عمران خان کے کھاتے نہیں نہیں ہے؟ کیا کے الیکٹرک کے کرتا دھرتا کو عمران خان نے اپنی چھتر چھایا میں جگہ نہیں دی تھی؟
مجھے بتائیں تو حقائق پتہ ہونے چاہیے صرف یہ نہیں ہے کہ پاپولر سپورٹ کی بنیاد پر آنکھیں بند ہو جائیں اور دماغ بھی بند ہو جائیں ہمیں پتہ ہونا چاہیے یہ سب کیا گیا تھا وہ دل سے کیا تھا یا مجبوری میں کیا تو تھا نا۔ جماعت اسلامی نے ساتھ نہیں دیا تھا ہمارا ممبر ایک تھا یا چار تھے یا دو تھے جماعت اسلامی نے یہ سارے جرم نہیں کیے تھے ہم سب الحمدُللہ اس سے پاک رہے ہیں۔
اس لیے میں اپ سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوںاب ہم نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب آپ سے انٹریکشن کریں گے آپ سے مشورہ کریں گے کسانوں سے مشورہ کریں گے طالب علموں سے مشورہ کریں گے صنعت کاروں سے بات کریں گے اور اس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے جوبھی ساتھ دے اس کابھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا ۔آپ ساتھ چلیں گے ہمیں خوشی ہوگی آپ نہیں چلیں گے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے یہ میں آپ کو بتا رہا ہوں اللہ نے چاہا اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے مجھے اس کی ذات پر یقین ہے کہ مستقبل اب پاکستان میں جماعت اسلامی کا ہے انشاءاللہ

9 thoughts on “عمران خان کے حق میں جتنا میں بولا ہوں کوئی نہیں بولا”

  1. محمد عاصم عثمانی

    آپ کی بات سے مکمل اتفاق
    مشکل وقت میں آپ نے تحریک انصاف کا مقدمہ لڑا

    1. حافظ صاحب جو کچھ کہہ رہے ہیں بالکل
      درست کہہ رہے ہیں
      فارم 45 47 تو رات کو وہ اس کا استعمال
      ہوا
      مگر مگر اس سے قبل یہودی رشتہ دار کے ووٹر سپورٹر پورا دن مقابلہ جماعت اسلامی کا کرتے رہے جو ووٹ بینک توڑا ہے جو جو نشست نہیں چھوڑی
      جوتھیوں نے تے جماعت اسلامی کے امیر کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑا سارا دن مقابلہ جماعت اسلامی کو ہرانے کے لیے کرتے رہے ہیں

  2. ساجد عمران سلفی

    حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائی ۔مگرپی ٹی آئی عوامی مسائل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔ یہ رویہ جرم اور جرم کی پشت پناہی کے مترادف ہے ۔اگر ایسا نہیں تو آواز اٹھائیں ۔عوام کے ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہوں ۔قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کے درد کا مداوا کون کررہا ہے ؟
    حافظ نعیم الرحمن زندہ باد

  3. حافظ جییسا لیڈر اس قوم کو ملا اگر قوم نے اسکی قدر نا کی تو یقینا ناشکری کہلائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top