ایک آئی پی پی کمپنی نے رضاکارانہ طورپر بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک کمپنی کے سی ای او عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ کہا کہ ہم رضاکارانہ طورپر ریٹرن آن ایکٹیویٹی کو 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کررہے ہیں۔اس موقع پر اس کمپنی کے مالک شہریار چشتی نے کہا کہ ہم یہ قیمت اس لیے کم کررہے ہیں کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ بجلی صارف بل ادا کرنے سے قاصر ہے اور یہ کہ بجلی کی ترسیل و فروخت کی صورت حال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بجلی کی قیمت لازمی کم ہونی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔
یہ حافظ نعیم الرحمٰن اور جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ جس کے تحت اب بجلی سستی کرنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور ہورہا ہے۔
واضح رہے حکمران اور دیگر ادارے یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی تو دور اس پر بات بھی نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ ناممکنات میں سے ہے۔ اب یہ سب کے سامنے آچکا ہے کہ جب ایک کمپنی رضاکارانہ طورپر اپنی قیمیت کم کرنے کا اعلان عوامی دباؤ پر کرسکتی ہے تو باقی کیوں نہیں،
حافظ نعیم الرحمٰن نے بارہا اپنی تقاریر اور پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اگر صرف حکمران جماعت کے شریف خاندان کی آئی پی پی کمپنی اور ساتھ میں میاں منشاء جو شریف برادران کے یار خاص سمجھے جاتے ہیں وہ ہی اپنی کمپنی کا ناجائز منافع نہ لینے کا اعلان کریں تو قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔
اب ایسی صورت حال میں کہ جب کراچی کی ایک کمپنی اپنا ریٹ کم کرنے کا اعلان کرہی ہے تو جو دیگر حکومت میں شامل افراد کی کمپنیاں ہیں وہ ریٹس کم کرنے کا اعلان کیوں نہیں کررہے؟ کیا وہ یہ جواز رکھتے ہیں کہ حکومت میں رہ کر عوام کی مشکلات کا تذکرہ بھی کریں اور عملی اقدام کچھ نہ کریں۔
اس ساری صورت حال میں تو یہ بات سامنے آتی ہے حافظ نعیم کی جدوجہد بالکل ٹھیک ہے اور قابل عمل بھی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ظالمانہ معاہدے کے تحت کم ازکم 25 روپے فی یونٹ ہر کمپنی کو ناجائز ادا کیا جارہا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ لوٹ مار کا دھندہ کس قدر جاری ہے۔
تیزہو تیزہو ۔۔۔۔ جدوجہد تیز ہو
حکومت کو مطالبات ماننے ہی پڑیں گے
ماشاءاللہ حافظ نعیم الرحمن صاحب آپ کی قیادت نے عوام کو ایک نیا ولولہ دیا ہے اور عوام پر امید ہیں کہ آپ کی اس جد و جہد کے نتیجے میں ان شاءاللہ کچھ نہ کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ سمیت راہ حق کے قافلے کی حفاظت فرمائے آمین ۔
الحمدللہ سود شرح بھی کم ہوئی
⚖️