پچاس لاکھ ممبرز بناکر ان سے کیا کام لیں گے؟ حافظ نعیم

Hafiz Naeem Jamaat e islami

ہم 50 لاکھ ممبرز بناکر عوام الناس کو ایک قوت میں ڈھالیں گے پھر اس قوت سےحکومت پر وہ کاری ضرب لگائیں گے کہ انہیں عوام کو حقوق دینے ہی ہوں گے۔

آپ یہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ کیمپ جماعت اسلامی نے جو حق دو عوام کو تحریک کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے جس میں ہم کم از کم اس مہینے میں 50 لاکھ افراد کو پاکستان میں ممبر زبنائیں گے انشاءاللہ کروڑوں کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کریں گے اور ہمارا ہدف  ہی ہوگا کہ ہم نوجوانوں اور ہماری جو خواتین ہیں پاکستان میں جن کا بہت اہم رول ہے آدھی آبادی ہے اور جنہیں مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے انہیں ہم جماعت اسلامی کا حصہ بنائیں اور اپنی ممبرشپ میں اضافہ کریں اور اسی ممبرشپ کے دوسرے مرحلے میں پھر ہم پورے پاکستان میں مختلف کمیٹیاں قائم کریں گے جو ان ممبرز پر مشتمل ہوں گی اس طرح جماعت اسلامی جو اس وقت بھی پاکستان کی موثر ترین جماعت ہے جمہوری اعتبار سے بھی پاکستان میں اگر کوئی پیمانہ پارٹیوں میں جمہوریت کا ہو سکتا ہے تو جماعت اسلامی ہی اس پر پورا اترتی ہے باقی تو آپ کو پتہ ہے فیملی انٹرپرائزز ہیں وصیت پہ ہیں یا وراثت پر قائم ہیں وڈیروں اور جاگیرداروں اور خاندانوں پر مشتمل پارٹیاں ہیں۔

 تو جماعت اسلامی اپنے اس بیس کو بھی وسیع کر رہی ہے اور اس وقت یہ پاکستان کی ضرورت بھی ہے کہ ایک ایسی جماعت جو وفاقی حیثیت رکھتی ہے جو سب کو جوڑ سکتی ہے وہ جماعت اسلامی ہے اور جماعت اسلامی وہ جماعت ہے کہ جو تمام لسانی اکائیوں کو اکٹھا کر سکتی ہے پاکستان میں آپ دیکھ رہے ہیں حالات کیا بن گئے ہیں ہر طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور دشمن لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اس ملک میں ڈس انٹیگریشن کریں اور دشمن تو دشمن جو پاکستان میں موجود دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو ہر جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں وہ بالکل  پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح سے  وہ اپنے مضموم مقاصد پورے کریں ۔

لیکن انشاءاللہ یہ پاکستان قائم رہے گا اور اس کو قائم رکھنے میں جماعت اسلامی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔  اس لیے ایک ایسی جماعت جو چاروں صوبوں میں موجود ہو ایک ایسی جماعت جو جمہوری ہو جس میں گراس روٹ لیول پر لوگ ا ٓسکتے ہوں جس میں لوگ ا ٓکر مختلف ذمہ داریاں ادا کر سکتے ہوں جس میں دولت اور پیسے کی بنیاد پر ذمہ داریاں نہ ہوتی ہوں ایسی جماعت اس وقت پاکستان کے سیاسی خلا میں سب سے بڑی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ مہم چل رہی ہے ۔

جماعت اسلامی کے بارے میں یہ لوگ سب جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی کو اگر کوئی اختیار ملتا ہے اقتدار ملتا ہے حکومت میں لوگ شامل ہوتے ہیں تو الحمدللہ دیانتداری سے کام کرتے ہیں کوئی کرپشن نہیں کوئی لوٹ مار نہیں کوئی اس طرح کے الزامات نہیں جب ایسی دیانت دار پارٹی موجود ہے تو اس کا جتنا بیس بڑھے گا اس کا پاکستان کو فائدہ ہے آپ یہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ
پاکستان میں تو وہ جماعت اسلامی اور اس کی تحریک سے وابستہ ہے ۔ اس لیے میں عوام الناس کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کا حصہ بنیں۔ جماعت اسلامی عوام کی فلاح چاہتی ہے۔ ہمیں اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں چاہیے۔

ہم 50 لاکھ ممبرز بناکر عوام الناس کو ایک قوت میں ڈھالیں گے پھر اس قوت سے حکومت پر وہ کاری ضرب لگائیں گے کہ انہیں عوام کو حقوق دینے ہی ہوں گے۔ اس لیے آپ سے التماس ہے جماعت اسلامی کا حصہ بنو اپنے لیے اپنی نسلوں کے لیے۔ ممبربنو طاقت بنو ۔

واضح رہے جماعت اسلامی نے اپنی ممبرشپ مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت گزشتہ کل حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی نے منصورہ میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔

3 thoughts on “پچاس لاکھ ممبرز بناکر ان سے کیا کام لیں گے؟ حافظ نعیم”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top